ملتان سلطانزکا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان سلطانزکا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: تصویر پی ایس ایل ٹوئٹر

کراچی:پاکستان سپر لیگ فور کے پانچویں مرحلے کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے قائد فخر زمان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور شاہد آفریدی، شان مسعود ، جنید خان کی واپسی ہوئی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ سے آﺅٹ ہوچکی ہیں ،ابھی تک ہوئے 3 میچز میں لاہور نے 2 جبکہ ملتان نے ایک کامیابی سمیٹی ہے ۔آج کا دوسرا ٹاکر دوسرا ٹاکرا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شام سات 7 بجے ہو گا ۔

کوئٹہ کے خلاف سنسنی خیز فتح کے بعد کراچی کی ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچی جبکہ پشاور زلمی پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا چکی ہے ۔خیال رہے کہ شائقین 7مارچ کے ٹکٹ کو آج کے میچز میں استعمال کر سکیں گے ۔