سعودی عرب میں لاکھوں غیر قانونی افراد گرفتار

سعودی عرب میں لاکھوں غیر قانونی افراد گرفتار
فوٹؤ بشکریہ عرب نیوز

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 26صفر 1439ھ سے لیکر30جمادی الثانی 1440ھ تک مملکت بھر میں غیر قانونی تارکین کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 2748020تارکین گرفتار کئے گئے۔


ان میں سے 2141312اقامہ ، 420668 محنت اور 186040سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے ہیں۔