آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: مسلح افواج پر قوم کو فخر ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، سیاسی و عسکری قیادت نے دشمن پر پھر واضح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے ملاقات کی  جس کے دوران ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔

پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرتا رہے گا ، مسلح افواج نے جارحیت کو بھرپور انداز میں ناکام بنایا ، قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں ، وزیراعظم آفس میں ہونے والی ون آن ون ملاقات میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی پر بھی بات چیت ہوئی۔