بلاول بھٹو نے مریم نواز کی خاموشی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

بلاول بھٹو نے مریم نواز کی خاموشی کے راز سے پردہ اٹھا دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور : مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، ن لیگ  کی رہنماءاور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر جاری  اپنے ایک بیان  میں ان کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” بلاول بھٹو زرداری آپ کی فکرمندانہ اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ، جو میرے لئے بہت معنی رکھتی ہیں۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کیساتھ ہیں، خدا آپ کا حامی و نصر ہو۔“

میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول نے کہا  کہ مریم نواز شریف خاموش نہیں بلکہ اپنے والد کی تیمارداری میں مصروف ہیں اور یہ ایک اہم ذمہ داری ہے، وہ بات کرتی رہتی ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہوں گی۔

یادرہے کہ  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج وفد کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تیمارداری کی،  نواز شریف  کو علاج کی مکمل سہولیات دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نواز شریف اپنے موقف پر کھڑے ہیں اور سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔