پیپلزپارٹی ، ن لیگ میثاق جمہوریت پر مکمل عمل کرنے میں ناکام رہی:بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی ، ن لیگ میثاق جمہوریت پر مکمل عمل کرنے میں ناکام رہی:بلاول بھٹو
کیپشن: image by facebook

لاہور : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میثاق جمہوریت کے تمام عناصر پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب خود کہہ چکے ہیں نظریاتی بن گیا ہوں ، سیاسی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پوری طرح میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیا ، ہماری ناکامی ہے کہ ہم عدالتی اصلاحات پر کام نہیں کیا۔

میثاق جمہوریت کا مقصد ملک کو صحیح سمت میں ڈالنا تھا، میں نے تو کوئی نوٹیفکیشن نہیں نکالا ، باپ کا نام استعمال نہ کرنے کیلئے وزیراعظم نے ایسا کیا۔

میاں صاحب سے بات چیت کسی الائنس کیلئے نہیں تھی ، پارلیمانی اپوزیشن طے کر چکی ، انسانی ، معاشی ، جمہوری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر بات کرینگےتاکہ اسے توسیع دے سکیں، الائنس کی بات قبل از وقت ہوگی ، ہماری کوشش ہوگی میثاق جمہوریت پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جو سنجیدہ جمہوری اور نظریاتی لوگ ہیں انہیں میثاق جمہوریت کیلئے ویلکم کریں گے ، میں نے نہیں سمجھتا کہ خان صاحب بطور پارٹی میثاق جمہوریت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔