ہار ہار کر تھک گیا , فواد رانا نے بڑا اعلان کر دیا

ہار ہار کر تھک گیا , فواد رانا نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی :پاکستان سپر لیگ  لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے آئندہ سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ، لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہار ہار کر تھک گیا ہوں شکست پر لاہوریوں سے معافی مانگتا ہوں، لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعدوہ   انتہائی مایوس نظر آئے ۔فواد رانا نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔

یادرہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن جاری  ہے اور  لاہور قلندرز تمام سیزن میں آخری پوزیشن پر رہی ہے ۔