پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی آچکی ،سفارتی ذرائع

پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی آچکی ،سفارتی ذرائع
image by facebook

اسلام آباد:سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی کامیابی کی بڑی وجہ پوری قوم کا متحد ہونا ہے، پاکستان نے بھارتی ڈوزئیر کا جواب تیار کرنا شروع کردیا۔


ذرائع کے مطابق پلوامہ واقعہ پرڈوزیئر کا جواب جلد بھارت کو  بھجوایاجائے گا جبکہ غیر ملکی صحافیوں کو جلد بالاکوٹ کا دورہ کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، 14مارچ کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا کی سربراہی میں پاکستانی وفد اٹاری جائے گا۔