کراچی ایئر پورٹ پر جدہ سے آئے بخار میں مبتلا 3 مسافروں کو روک لیا گیا

کراچی ایئر پورٹ پر جدہ سے آئے بخار میں مبتلا 3 مسافروں کو روک لیا گیا

کراچی :کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے بخار میں مبتلا تین مسافروں کو روک لیا گیا، جنہیں محکمہ صحت کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تینوں مسافر سعودی ائیر لائن کی پرواز 704 سے کراچی پہنچے تھے، بخار میں مبتلا تینوں مسافروں کو کورونا وائرس کی جانچ کے لیے روکا گیا۔

جدہ سے پہنچنے والے ایک مسافر کا تعلق کشمیر اور دو کا اندرون سندھ سے ہے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے مسافر باپ بیٹا ہیں جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شخص کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔