طالبان نے 5 ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دیدی

طالبان نے 5 ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دیدی

کابل :  افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے مسودے پر دستخط کردیے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیاتھا جبکہ امریکا نے امن معاہدےکے تحت افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز بھی کردیا ہے ، تاہم اب افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے کہاہے کہ صدر نے افغان حکومت کے زیر حراست تقریباً 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے مسودے پر دستخط کردیے ہیں، انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو بتدریج رہا کیا جائیگا، ہفتے کو 1500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا،افغان طالبان نے 5ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دے دی۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ شرط رکھی ہے افغان طالبان قیدیوں کوویران علاقے میں حوالےکیاجائے۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ رہائی کیلئےدئیے گئے ناموں کوطالبان کا وفد جیل میں چیک کریگا۔گذشتہ روز امریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے میکنزم پر اتفاق ہوا تھا اور کہا گیا تھا کہ معاہدے میں شامل قیدیوں کی رہائی سے متعلق شق پر جلد عملدرآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔

معاہدے کے مطابق 10 مارچ کو طالبان قیدیوں کی رہائی ہونی ہے، 5ہزار قیدیوں کو رہائی دی جائے گی جبکہ طالبان بھی ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔