ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

استنبول:  ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ،متاثرہ شخص یورپی ملک سے واپس آیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق  مریض کی تصدیق ہونےکے بعد ترک وزارت صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ممکن ہو تو بیرون ملک سفر سے گریز کریں اور واپسی کی صورت میں اپنے تئیں چودہ روز کے لیے خود کو قرنطیہ کریں۔

الجزیرہ کے مطابق ترک وزیرصحت کوکا نے کہا کہ کرونا کے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے  تاہم مریض کی مجموعی صورتحال بہتر ہے ، مریض کے تمام فیملی ممبر یا وہ لوگ جو مریض سے رابطے میں آئے، تمام نگرانی میں ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق ترک وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ طورپر مریض کو یورپ میں سفر کے دوران وائرس ہوا تاہم کسی مخصوص یورپی ملک کا نام لینے  یا بتانے سے گریز کیاکہ مریض ترکی کے کس علاقے میں زیر علاج ہے ۔