ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری جاری ہے، 6 ماہ بعد ڈالر 158 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 158 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے ڈالر3 دن میں 4 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے ، تمام بڑی سٹاک مارکیٹس میں کاروبار متاثرہوا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں اتار چڑھاو اور تیل کی پیداوار کے حوالے سے سعودی عرب اور روس میں تنازعہ بھی عالمی معیشت کو ہونے والے نقصان کی اہم وجہ قرار دی جارہی ہے۔