دفاع وطن کے لیے جان دینا بہترین فریضہ ہے: آرمی چیف

دفاع وطن کے لیے جان دینا بہترین فریضہ ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید بہادر پائلٹ نعمان اکرم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید پائلٹ نعمان اکرم کو جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ غمزہ خاندان کے لیے دعاگو ہوں اور ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، میری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔