بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ منسوخ

بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ منسوخ

لاہور: پاکستان سپر لیگ فائیو   کا اہم ترین میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 25 ویں میچ میں بارش نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے خواب چکنا چور کر دیے، بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ  ہو گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اب بھی 8 میچ کھیلنے کے بعد 12 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے، پشاور زلمی 9 میچوں میں 9 پوائنٹس کیساتھ دوسرے پوزیشن پر براجمان ہے۔

رینکنگ میں لاہور قلندرز 8 میچوں میں 8 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 9 میچز کھیل کر 7 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کے پاس ابھی مزید تین میچز پڑے ہوئے ہیں، عماد وسیم الیون کے 7 میچوں میں 7 پوائنٹس ہیں۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 میچز کھیل کر 7 پوائنٹس کیساتھ سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔