مختلف شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا

مختلف شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا
کیپشن: مختلف شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا
سورس: file

اسلام آباد: اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  آج بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں  پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،شمالی مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہوگی ۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 پنجاب کے مختلف شہروں راوالپنڈی،جہلم ، چکوال ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، بھکر، خوشاب ،سرگودھا ، جھنگ اور فیصل آباد میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ۔اس دوران ملتان اور ڈی جی خان میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام،ایبٹ آباد کوہستان، بو نیر، شانگلہ،پشاور، چارسدہ،مردان،صوابی ،سوات، مالاکنڈ، دیر، چترال ،ڈی آئی خان ، بنوں کرم، کوہاٹ اوروزیرستان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔۔ اس دوران ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام،ایبٹ آباد ،کوہستان، بو نیر، شانگلہ، سوات،مالاکنڈ اوردیرمیں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ بعض مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلادھار بارش  ہوسکتی ہے۔

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری  ہوگی۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

سندھ میں آج  بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔۔ شمالی بلو چستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، سبی، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔