سلطنتیں کرپشن اور اخلاقی گراوٹ سے تباہ ہوتی ہیں: وزیر اعظم عمران خان

سلطنتیں کرپشن اور اخلاقی گراوٹ سے تباہ ہوتی ہیں: وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: سلطنتیں کرپشن اور اخلاقی گراوٹ سے تباہ ہوتی ہیں: وزیر اعظم عمران خان
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ سلطنتیں کرپشن اور اخلاقی گراوٹ سے تباہ ہوتی رہیں۔ اخلاقی گراوٹ انصاف میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیرا عظم نے کہا کہ  حدیث پاک ہے تم سے پہلے بہت سی قومیں اس لئے تباہ ہوئیں کہ وہ طاقتور اور کمزور لوگوں کے لئے الگ الگ قوانین نافذ کرتی تھیں۔انصاف اور قانون کی عمل داری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیونکہ اگر ریاست میں اخلاقی قوت (اخلاقی جواز) ختم ہوجائے تو طاقتور مجرمان سے مک مکا (ڈیل میکنگ- این آر او) شروع ہو جاتے ہیں۔  سینٹ کے حالیہ الیکشن ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح ہم اخلاقی سمت کھو رہے ہیں۔۔