وزیر اعظم کا حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ، ایم کیو ایم کے 2 ,جی ڈی اے کا ایک سینیٹر غیر حاضر

وزیر اعظم کا حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ، ایم کیو ایم کے 2 ,جی ڈی اے کا ایک سینیٹر غیر حاضر

اسلام آباد: گیلانی یا سنجرانی ۔ ایوان بالا میں کس کا ہوگا بول بالا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں بس ایک روز باقی ہے۔ وزیراعظم نے  حکومتی  سینیٹرز کو ظہرانے پر بلالیا ہے۔۔ ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کے نام کا اعلان کیا بھی جائے گا۔ 

وزیراعظم عمران خان  کی طرف سے دیے جانے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے میں وفاقی وزرا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنما بھی موجود ہیں ۔    

تاہم وزیر اعظم کے ظہرانے میں 40 سے زائد سینیٹرز وزیر اعظم  ہاوس میں موجود ہیں۔جی ڈی اے کے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ وزیر اعظم کے ظہرانے میں شریک نہیں ہیں۔ایم کیو ایم کے سینیٹرز فروغ نسیم اور خالدہ اطیب غیر حاضر  ہیں۔ ذرائع کے مطابق فروغ نسیم امریکا کے دورے پر ہیں اور وہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔ کل سینیٹ چیئرمین کے انتخاب سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔