امریکا میں زندگی ستمبر تک معمول پر آ سکتی ہے، ڈاکٹر فاؤچی

امریکا میں زندگی ستمبر تک معمول پر آ سکتی ہے، ڈاکٹر فاؤچی

واشنگٹن : امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے،  شہریوں کو ویکسین لگائے جانے کی حالیہ رفتار سے ظاہر ہوتا ہےکہ امریکہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں عالمی وبا سے پہلے کی معمول کی زندگی پر واپس لوٹ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کورونا سے متعلق ایک آن لائن بریفنگ کے دوران   ڈاکٹر فاؤچی  کا کہنا تھا کہ  جب 70 سے 85 فی صد امریکی آبادی کو ویکسین لگ چکی ہو گی اور لوگوں میں کورونا کے خلاف مدافعت پیدا ہو جائے گی ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اگر اس طرح عمل ہوتا رہاتو  مطلوبہ اہداف پورے ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس شرح سے موجودہ وقت میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اگر اس کی یومیہ تعداد 20 سے 30 لاکھ ہو جائے تو معاشرے کو مزید تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ تباہی مچائی ہے  اور امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے دس  ممالک میں شامل ہے ۔