شکرگڑھ : این آر ایس پی کے دفتر سے 10 لاکھ چوری،پولیس نے ملزم پکڑ کر چھوڑ دیے

شکرگڑھ : این آر ایس پی کے دفتر سے 10 لاکھ چوری،پولیس نے ملزم پکڑ کر چھوڑ دیے
کیپشن: شکرگڑھ میں این آر ایس پی کے دفتر سے 10 لاکھ روپے چوری
سورس: file

شکرگڑھ : نارووال کی تحصیل میں این آر ایس پی  کے دفتر سے اکاؤنٹنٹ اور فیلڈ اسسٹنٹ نے 10 لاکھ سے زائد رقم چرالی ۔ ملزموں نے رقم چراکر الماری کو آگ لگادی جس سے رسید بک اور دفتری رکارڈ جل گیا۔ 

ایریا منیجر این آر ایس پی عمردراز کی درخواست پر پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری۔   ملزم سرمد اور فیلڈ اسسٹنٹ نے پہلے الماری سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے چوری کئے اور جرم چھپانے کے لیے بعدازاں الماری کو آگ لگادی ۔

پولیس کو 15 پر کال کرکے بلایا گیا ۔پولیس موقع پر پہنچی  اورتحقیقات کرنے پر معلوم ہوا  واقعہ میں سرمد اور اس کا اسسٹنٹ ملوث ہیں۔ پولیس ملزموں کو اپنے ساتھ تھانے لے گئی جہاں انہوں نے پولیس کو تحریری یقین دہانی کرائی کہ وہ 10 دن کے اندر تمام رقم واپس کردیں گے جس کے بعد پولیس نے ملزموں کو چھوڑ دیا۔

پولیس کو تحریری یقین دہانی کے باوجود ملزموں نے رقم واپس نہیں کی۔ اب پولیس بھی ملزموں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ ایریا منیجر این آر ایس پی عمردراز نے ڈی پی او  سےمطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے