سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں سونے کی رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے یکدم قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ ایک روز کے دوران قدر 2900 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1736 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2486 روپے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 91 ہزار 487 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی تھی۔