خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا جو اپنے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ 

تفصیلات کے مطابق   سوات اور گردونواح میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ زلزلے کا مرکز مینگورہ کا مغربی پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

واضح رہے کہ 17 فروری کو بھی خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی  جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔