نیو کراچی میں دھماکہ 2 افراد ہلاک ،5 زخمی

نیو کراچی میں دھماکہ 2 افراد ہلاک ،5 زخمی
سورس: File photo

کراچی،  نیو کراچی کے علاقے میں نالے میں دھماکہ سے دوافراد ہلاک اورپانچ زخمی ہوگا

پولیس ذرائع کے مطابق  خمیس گوٹھ نیو کراچی میں بشیر چوک پر ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کے باعث ہوا ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا  ہے ۔ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بھی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دھماکے سے لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکہ سے مٹھائی کی ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ممکنہ طور پر تخریب کاری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔