بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی
سورس: File photo

نئی دہلی ، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سعودی ولی عہد محمد سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے جس میں انہوں نے سعودی ولی عہد کو دورہ بھارت کی دعوت دی  ہے ۔ 

بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق وزیراعظم نریندرمودی نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی فنکشنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں  دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارٹنرشپ کےاستحکا م کے فروغ اور  باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔مودی نےسعودی ولی عہد سےگفتگو میں دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری میں مزید توسیع کی خواہش کااظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے دورہ بھارت کے بارے میں کوئی حتمی بات تو نہیں کی لیکن یہ بھی کہا کہ اس بارے میں جلد فیصلہ کرکے آگاہ کیا جائے گا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے اگردورہ بھارت کی دعوت قبول بھی کی تو وہ اس سال کے آخر میں ہوسکتا ہے ۔