کارکنوں کو رہائی کے بعد سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں: مولانا فضل الرحمن

کارکنوں کو رہائی کے بعد سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں: مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کارکنوں کو رہائی کے بعد سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمینٹ لاجز پر پولیس نے دھاوا بولااور ارکان پارلیمینٹ پر بلاجواز تشدد کر کے عوام کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹا بیانیہ اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی کوشش ہے، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوںکے فوری ردعمل پر شکرگزار ہوں ۔ 
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صبح ہونے سے پہلے تمام ارکان قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہو چکے ہیں، رہائی کے بعد دوبارہ سڑکوں پر آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں