آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے حتمی پلیئنگ الیون بنا لی

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے حتمی پلیئنگ الیون بنا لی

کراچی: آسٹریلیا نے ہفتے سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے حتمی پلیئنگ الیون بنا لی ہے اور جوش ہیزل ووڈ کی جگہ مچل سوئپسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنون لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کومنز، نتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔ مچل سوئپسن لیگ سپنر ہیں جو پاکستان کیخلاف میچ میں ٹیسٹ کیرئیر کا ڈیبیو کریں گے۔ 
آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے امید ظاہر کی کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی وکٹ پر سپنرز کو مدد ملے گی، اور ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ میچ میں آگ جاکر وکٹ پر بریک ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی کارکردگی سے مایوس نہیں ہیں مگر ہمیں اور وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔ 
پیٹ کومنز نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لئے بہت خاص ہے اور اسے اہم بنانے کیلئے بہت سے لوگ کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں اور جہاں تک پاکستان میں میزبانی کا سوال ہے تو یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا ہے اور ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے۔ 
آسٹریلین ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ریورس سوئنگ ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو مچل سٹارک انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ سپنرز کو مدد ملنے کی بھی امید ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستانی سپنرز کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں