سپیرئیر یونیورسٹی پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن

سپیرئیر یونیورسٹی پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن

لاہور: چیئرمین سپیرئیر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے کہا ہے کہ سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے ، ہم نے بچوں کو سکھایا ویژن بڑا کریں اور خواب دیکھیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک کے ممتاز تعلیمی ادارے سپیریئر یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن جاری ہے جس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور مہمان خصوصی ہیں۔ تقریب سے ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے خطاب کیا اور تعلیمی میدان میں سپیریئر یونیورسٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ 
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کامیاب طلبہ و طالبات کو میڈلز سے نوازا جبکہ اس موقع پر چیئرمین سپیرئیر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان بھی موجودتھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچوں کو سکھایا ویژن بڑا کریں اور خواب دیکھیں جبکہ محنت سے آدمی آگے جاتا ہے۔ 
پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ 3 سال یونیورسٹی میں اور آخری سال مارکیٹ میں سیکھتے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کتنے عرصے میں بزنس کھڑا کیا، سپیریئریونیوسٹی پاکستان کو معاشی مضبوط بنانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے اور ہمارا نعرہ ہے کہ ہماری یونیورسٹی بیروزگاروں کی فیکٹری نہیں ہو گی ۔ 

مصنف کے بارے میں