جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی پاکستان ائیر فورس میں شامل 

جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی پاکستان ائیر فورس میں شامل 

کامرہ: جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی ایک شاندار تقریب کے دوران پاکستان ائیر فورس میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق جدید فائٹر ائیرکرافٹ جے 10 سی پاکستان ائیرفورس میں شامل کرنے کیلئے کامرہ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور چیف آف ائیر سٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ 


میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف ائیرسٹاف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کیا جبکہ وفاقی وزراء، عسکری حکام اور چینی سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 

چیف آف ائیر سٹاف ظہیر بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کے دوران تقریب میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کیلئے آج ایک تاریخی لمحہ ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک چیلنجنگ دور میں رہ رہے ہیں اور پاک فضائیہ وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔ خطے میں امن کیلئے پاک، چین تعاون مثالی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمائے ہوئے دوست ممالک ہیں اور ہم خطے میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں