ورلڈبینک نے پاکستان کیلئے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈبینک نے پاکستان کیلئے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 43کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جسے مختلف منصوبوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منظور ہونے والے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرض کی رقم ہاؤسنگ منصوبوں اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم کیلئے فراہم کی جائے گی جبکہ اسے پنجاب ہاؤسنگ پروگرام میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ 
ورلڈبینک کے مطابق قرض کی رقم سے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض فراہم کیا جائے گا جس کے باعث پاکستان میں گھروں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کئے جائیں گے جبکہ 15 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ اور 20 کروڑ ڈالر پنجاب ہاؤسنگ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں