مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا تاہم اس میں سوار پائلٹ سے متعلق کوئی معلومات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ’چیتا‘ ہیلی کاپٹرمقبوضہ کشمیرکے گریز سیکٹر کے علاقے بروم میں کنٹرول لائن کے قریب گرکرتباہ ہوا جس کی اطلاع ملنے پر ہیلی کاپٹر عملے کی تلاش اور بچاﺅ کیلئے سیکیورٹی فورسز برف باری والے علاقے میں پہنچ رہی ہیں۔ 
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد کی تعداد اورپائلٹ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم پائلٹ اور معاون پائلٹ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ دونوں ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے پہلے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے حکام کی جانب سے پائلٹ اور معاون پائلٹ سے متعلق باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ہیلی کاپٹرکے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں