آرمی چیف نے مجھ سے کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا: وزیراعظم عمران خان 

آرمی چیف نے مجھ سے کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا: وزیراعظم عمران خان 

لوئر دیر: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھ سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا۔ 


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرنے آئے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاءنے ’ڈیزل، ڈیزل‘ کے نعرے لگائے۔ 


جلسے کے شرکا کی جانب سے نعرے بازی پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی میری جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی، مجھے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا۔ 


انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’جنرل باجوہ! میں نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ امیر ترین آدمی بھی کسی کے آگے جھکے تو عزت نہیں رہتی۔ 

وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا عدم اعتماد کا میچ جیت کر بتاؤں گا ان ڈاکوؤں سے کیا کرتا ہوں ،یہ تین چوہے میرا شکار کرنے چلے ہیں ،جب تک میری جان ہے ملک میں انصاف کیلئے لڑتا رہوں گا،عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا جو آفرتم کررہےہو میرے ایم این ایز مجھے سب بتاتے ہیں،20،20کروڑ سے لوگوں کے ضمیرخریدنے کی کوشش کررہےہو،تینوں ڈاکوؤں کو پیغام ہےڈی چوک پروہ عنقریب  انسانوں کاسمندردیکھیں گے۔

وزیرا عظم نے مزید کہا 3 ڈاکو اکٹھے ہوکر کوشش کر رہے ہیں لوگوں کے ضمیر خرید سکیں لیکن  انہیں میراپیغام ہے لوگوں کا ضمیر خریدنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا،عمران خان نے کہا ڈی چوک پر عدم اعتمادسےایک روز پہلےقوم کو بلارہا ہوں،پھر دیکھ لینا ٹھاٹیں مارتا سمندر کیسا ہوتا ہے ،ہماری قوم میں شعور زندہ ہے،وہ حق کے ساتھ کھڑی ہے،ہم بدی کو ختم کرنے نکلے ہیں،قوم کی مدد سے ختم کریں گے،انسان ہمیشہ اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں