جلسہ کیوں کیا؟ الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو نوٹس ، پیر کو طلب

جلسہ کیوں کیا؟ الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو نوٹس ، پیر کو طلب
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوئر دیر میں جلسہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر اعلی محمود خان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 

نوٹس میں 14 مارچ کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں