اہم ملاقاتوں کے بعد جہانگیر ترین گروپ کا اہم مطالبہ سامنے آگیا 

Aleem Khan, PTI, Jahangir Tareen

لاہور:جہانگیر ترین گروپ کا اہم ملاقاتوں کے بعد اہم مطالبہ سامنے آگیا ،ترین گروپ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مائنس بزدار کا مطالبہ آج بھی برقرار ہے ۔

ترین گروپ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مائنس بزدار کا مطالبہ برقرار ہے ،سیاسی لوگوں میں ملاقاتوں کے دروازے کھلے رہتے ہیں ،انہوں نے کہا جہانگیر ترین کی بھی ہمیں یہ ہی ہدایات ہیں کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں ترین گروپ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی ،البتہ نواز شریف سے ملاقات کی کہانی علیم خان خود یا ان کے ترجمان ہی بتا سکتے ہیں ۔

ترین گروپ کا اجلاس نعمان لنگڑیال کی رہائشگاہ پر ہوا جس کے بعد فیصل حیات جبوانہ نے دیگر ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور مہر اسلم بھروانہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو مل کر آئے ہیں،سیاسی لوگوں کو ملاقات کے لیے دروازے کھلے رکھنے چاہیں،جہانگیر ترین کی بھی یہی ہدایت ہے کہ میل ملاقات جاری رکھیں آخری فیصلہ ان کا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہمائنس بزدار کا فیصلہ برقرار ہے ہم مشاورت ضرور کریں گے،علیم خان اور جہانگیرترین کا  اکٹھے رہناپنجاب کی سیاست کیلئے بہتر ہے،عون چوہدری نے کہا کہ علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی۔