عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اہم پیش رفت 

عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اہم پیش رفت 
سورس: File

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی اور مسلم لیگ ن نے جہانگیر ترین گروپ سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین گروپ کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔رابطے کے بعد جلد  ملاقات کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ 

واضح رہے کہ لندن میں موجود جہانگیر ترین اس سے پہلے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے رابطہ کر چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں