پاکستان نے رافیل طیاروں کا توڑ حاصل کر لیا ،بھارت میں کھلبلی مچ گئی 

PAF formally, inducts J-10, aircraft, Prime Minister Imran

اسلام آباد:بھارت نے رافیل طیارے حاصل کرکے جو سبقت حاصل کی تھی وہ اب پاکستان نے جدید جہاز اپنے اسکواڈرن میں شامل کر کے ختم کر دی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا‏چالیس سال بعد ائیرفورس نے نئی اسکواڈرن کھڑی کی ہے ،اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ  جدیدجہاز شامل کر کے ہندوستان کے رافیل طیاروں کی کمر توڑ دی ہے ۔ہندوستان نے رافیل جہاز بیڑے میں شامل کر کے جو برتری حاصل کی تھی اس کا خاتمہ کر دیا ہے ۔

3cd333ec2078bc6847e052d7a5b73e36

فواد چودھری نے ساتھ ہی ساتھ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے لیکن آپ نے کسی ایک اپوزیشن لیڈر کا کوئی بیان سنا ہو جو اس پیش رفت پر خوشی کا جھوٹا اظہار بھی کر رہی ہو ؟ان کے میڈیا کے کارندے بھی گونگے بنے ہیں ۔