تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا 

تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا 

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا ،بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی بھی آصف زرداری سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں حکومت تحریک عدم اعتماد سے قبل نمبر گیم کو پورا رکھنے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے وہیں اپوزیشن نے بھی نا صرف حکومتی اراکین بلکہ اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے تیز کر دئیے ہیں ،ایسے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے سابق صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات سابق وزیراعلی جام کمال خان کی اجازت سے ہوئی،ملاقات کرانے  کیلئے سردار یار محمد رند نے سابق صدر آصف علی زرادری اور جام کمال خان  کے درمیان پیغام  رسانی  کی ،ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے جام کمال مرکزی رہنماؤں سے ناراض ہیں،بی اے پی کا ناراض گروپ سردار یارمحمد رند سے بھی مل چکا ہے،سابق وزیراعلی جام کمال خان ایک ہفتے سے وزیراعظم عمران خان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔