ایم کیو ایم کا عمران خان کو جھٹکا، اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ

ایم کیو ایم کا عمران خان کو جھٹکا، اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ
سورس: File

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستا ن نے بڑا اعلان کردیا ہے ۔ کہتے ہیں ہمارے مطالبات پر مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن گارنٹی دیں اور پیپلز پارٹی سے تحریری معاہدہ ہوجائے تو تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ جانے کیلئے تیار ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستا ن کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا کہ زرداری صاحب سے ہماری ملاقات ہوئی ہے اور وہ بڑی مثبت رہی ہے۔ اس ملاقات میں مسلم لیگ ن نے کردار اداکیا ہے۔ ہمارے مطالبات وزارت کے لیے نہیں بلکہ عوام کے مسائل ہیں جن کو حل کیا جانا چاہیے۔ 

وسیم اختر نے مزید کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف سے ہمیں امید نہیں ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرسکیں۔ ہمارے جائز مطالبات پیپلز پارٹی پورے کرسکتی ہے اگر وہ تحریری معاہدہ کرے اور مسلم لیگ ن و مولانا فضل الرحمن گارنٹی دیں تو ہم اپوزیشن کی طرف جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں