نواز شریف کی نااہلی کے خاتمے تک انتخابات نہیں ہوں گے: رہنما ن لیگ 

نواز شریف کی نااہلی کے خاتمے تک انتخابات نہیں ہوں گے: رہنما ن لیگ 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف کے خلاف عدلیہ کی طرف سے دیا گیا فیصلہ واپس نہیں ہوتا اس وقت تک انتخابات نہیں ہوں گے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے عدل کے دونوں پلڑے برابر کئے جائیں پھر الیکشن ہوں، یہی ہمارا مطالبہ ہے۔ اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ ہمارے قائد کیساتھ زیادتی کر کے ان کو تاحیات نااہل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  اب عدلیہ کو اپنے اوپر لگا داغ دھونا ہوگا تبھی الیکشن ہوگا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مبینہ جرائم کی فہرست بھی شیئر کی۔ 

مصنف کے بارے میں