شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل 

شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل 
سورس: Twitter

جھنگ :  جھنگ سے معروف سیاسی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم  نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان  کردیا۔ 

شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات  کی۔ مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف چودھری فواد حسین، شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی بھی موجود  تھے۔ 

شیخ وقاص اکرم  نے چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار  کیا۔ تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان  کیا۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ 

مصنف کے بارے میں