پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 1 دن بعد ہی ٹوٹ گیا، عثمان خان کے 36 گیندوں پر 100 رنز

پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 1 دن بعد ہی ٹوٹ گیا، عثمان خان کے 36 گیندوں پر 100 رنز
سورس: Twitter

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 1 دن بعد ہی توٹ گیا۔ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر رائیلی روسو کا 41 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ توڑا۔ 

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہیں پی ایس ایل 8 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے عثمان خان نے یہ ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے نام کیا۔ 

ملتان سلطانز نے اننگز کے پہلے 10 اوورز میں 15.60 کے رن ریٹ سے  156 رنز بنائے ہیں۔ عثمان خان 43 گیندوں پر 120 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں ۔ محمد رضوان 17 گیندوں پر 34 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں