18سالہ بھارتی طالب علم نے چھوٹا سیٹلائٹ بنا کر دنیا کو دنگ کر دیا

18سالہ بھارتی طالب علم نے چھوٹا سیٹلائٹ بنا کر دنیا کو دنگ کر دیا

نیو دہلی : دنیا بھر میں ایسے ذہین اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کی کمی نہیں، جو آئے دن نت نئی اور دلچسپ چیزیں تخلیق کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

بھارت میں ایسے ہی ایک 18سالہ طالب علم نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کا سب سے چھوٹا سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سیٹلائٹ کا وزن 64گرام ہے۔

جسے اس ہونہار طالب علم نے ناساکی جانب سے منعقد کئے گئے ایک مقابلے میں تیار کیا ہے۔واضح رہے ناسا اس ننھے سیٹلائٹ کو 21جون کو ورجینیا سے باقاعدہ طور پرلانچ کرے گا۔