بھارت میں شادی ہال کی دیوار گر نے سے 22افراد ہلاک، 26زخمی

 بھارت میں شادی ہال کی دیوار گر نے سے 22افراد ہلاک، 26زخمی

نئی دہلی:راجھستان میں شادی ہال کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 22افراد ہلاک اور 26زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے بھرتپور میں واقع شادی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران اچانک شادی ہال کی ایک دیوار لوگوں پر آگری.

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ ملبے تلے دب کر22افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 26افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے بھارت میں بڑے بڑے گھروں کی دیواریں گرنا ایک عام سی بات ہے ۔کیونکہ مکانات بناتے ہوئے میونسپل قوانین کو خیال نہیں رکھا جاتا ۔2013میں ممبئی میں تعمیر کی جانے والی عمارت اپنی تعمیر کے دوران ہی گر گئی تھی جس میں 47افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔