پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹیسٹ ٹاکرا،پہلے روز کا کھیل ختم

پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹیسٹ ٹاکرا،پہلے روز کا کھیل ختم

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ ونڈسر پارک ڈومنیکا میں جاری میچ میں پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے6 اوور پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر169رنز اسکور کرلیے۔ قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی85 اور یونس خان10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔آئوٹ ہونے والے 2 بیٹسمین بابر اعظم اور شان مسعود ہیں، جو بالترتیب55 اور 9 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میزبان بولرز کی جانب سے روسٹن چیز اور الزری جوزف نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ میچ کے دوران بارش نے کھیل کو بہت متاثر کیااور کھانے سے چائے کے وقفے تک صرف 2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ اس طرح تقریبا پوراًِ ایک سیشن بارش کی نظر ہوگیا تھا۔