دبئی: جبل علی پورٹ پر کرین حادثے کی ہولناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی: جبل علی پورٹ پر کرین حادثے کی ہولناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی: دبئی جبیل علی پورٹ کے نزدیک گزشتہ ہفتے 4 مئی کوایک کرین حادثہ پیش آیا جس میں متعد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق اس کرین حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ 

اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس ویڈیوکے مطابق ایک ویسل ساحل سمندر کی دیوار سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔ جس کے بعد یہاں پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث وہ فوراً محفوظ مقامات کی جانب بھاگنا شروع ہوگئے۔ جب کہ حادثہ کے نتیجے میں وہاں موجود ملازمین بڑی تعداد میں زخمی ہوئے.