محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوئٹہ، ژوب، مکران، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کوئٹہ، قلات، مکران، سکھر، لاڑکانہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، لاہور ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ،کالام میں 05، پارہ چنار 04، مالم جبہ، چترال، دیر، دروش 02، کوٹلی03، راولاکوٹ02، گڑھی دوپٹہ01،اوکاڑہ میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
حارث بن نسیم نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو،رحیم یار خان،سبی اور جیکب آبادمیں 47 ، بہاولنگر 46، سکھر، نورپورتھل، موہنجوداڑو، تربت، شہید بینظیر آباد، روہڑی، خانپور، لاڑکانہ 45، بہاولپور، حیدرآباد 44 ڈگری جبکہ آج لاہور اور پشاور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 21، کراچی 27، کوئٹہ 16، گلگت 10اور چترال میں 13سینٹی گریڈ تک رہنے کی امید ہے.