ایسی فلمیں جو آپ کو رلا دیں گی

ایسی فلمیں جو آپ کو رلا دیں گی

لاہور: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں  ہر قسم کی فلمیں بنتی ہیں جن میں ایکشن،تھرل،رومانس ،فکشن سبھی شامل ہوتی ہیں لیکن کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو آپ کو اپنے ساتھ ایسے لیکر چلتی ہیں کہ آپ اپنا ارد گرد بھول جاتے ہیں اور یہاں تک کہ اپنے جذبات پر بھی قابو نہیں رکھ پاتے ۔کرادروں کے جذبات کے ساتھ آپ کے جذبات بھی جڑے ہوتے ہیں اور آپ کے پسندیدہ کردار کے ساتھ کچھ برا ہونے پر آپ کو نہ صرف برا محسوس ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات رونا بھی آجاتا ہے ۔یہاں ہم ایسی ہی چند فلموں کا ذکر کریں گے جو خواتین کو تو آسانی سے رلا لیتی ہیں لیکن ان کے سامنے مرد حضرات کے جذبات بھی قابو میں نہیں رہتے اور آنسو ٹپ ٹپ گرنے لگتے ہیں۔

1۔Knockin’ on Heaven’s  Door

یہ فلم دو ایسے مریضوں کی کہانی ہے جو ہسپتال کے ایک ہی کمرے میں موجود ہوتے ہیں اور ان کو مہلک بیماری کی تشخیص کی جاتی ہے جس میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ان کے پاس زندگی کے بہت کم دن ہیں اس کے بعد دونوں فیصلہ کرتے ہیں کہ اپنی زندگی کے آخری دن ہسپتال میں گزارنے کی بجائے کہیں گھوما جائے ۔دونوں ہسپتال سے بھاگنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔

2۔The  Green  Mile

ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو دو لڑکیوں کا قاتل ہوتا ہے اور اسے پھانسی کی سزا دے دی جاتی ہے لیکن جیل میں ہونے والے واقعات اس فلم کو منفرد بناتے ہیں۔

3۔Life  Is  Beautiful

دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بنی یہ فلم ایسے بچے کی کہانی ہے جس کا باپ اس سے جھوٹ بولتا ہے کہ یہ سب جو ہو رہا ہے ایک کھیل ہے کیمپ ،ٹینک ،فورسز سب گیم ہے اور جو ان فوجیوں سے خود کو چھپانے میں کامیاب ہوا اور فوجی اسے نہ دیکھ سکے انعام کے طور پر اسے ’ٹینک‘ ملتا ہے ۔بچہ کس طرح یہ سب کرتا ہے دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے اور آپ اپنی آنکھوں پر قابو نہیں رکھ سکتے ۔

4۔My  Name  Is  Khan

9/11کے پس منظر میں بنی یہ فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجول کی  ہے ۔یہ فلم رضوان خان کی کہانی ہے جو ایسپرجرز کا مریض ہے اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کے کافی سال بعد امریکہ اپنی بیوی کو ملنے جاتا ہے اور وہاں موجود لوگوں کے رویے مسلمانوں کے لیے کس طرح بدلے ہوتے ہیں اسے مزید دھچکا لگاتے ہیں۔