معروف اداکارعمر شریف دل کے عارضہ میں مبتلا

معروف اداکارعمر شریف دل کے عارضہ میں مبتلا

لاہور:پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمر شریف کو کون نہیں جانتا ۔اپنے فن سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف اداکار لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ۔نیو نیوز کے ذرائع کے مطابق عمر شریف کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث ان کے خاندان نے ان کو لاہور کے نجی ہسپتال میں فوری منتقل کردیا۔

ان کے خاندان کی جانب  سے  ان کی طبیعت بحالی کے لیے دعاوں کی اپیل کی گئی ہے ۔سوشل میڈیا پر بھی ان کے لاکھوں مداحوں نے تصویر پر کمنٹ کر کے ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں لکھیں اور انکی جلد صحت یابی کے ساتھ زندگی کی دعا بھی کی ۔تاہم ابھی وہ کس حالت میں ہیں اور کب تک ہسپتال رہیں گے اس کی تصدیق خاندان کی جانب سے نہیں کی گئی۔