ویڈیو ایفکٹس کے ماہر نے اپنی پرانی کار بیچنے کے لیے شاندار ٹریلر بناکر حیران کر دیا

ویڈیو ایفکٹس کے ماہر نے اپنی پرانی کار بیچنے کے لیے شاندار ٹریلر بناکر حیران کر دیا

نیویارک: کہتے ہیں ہر کسی کو اپنی اشیاءبیچنے کا فن نہیں آتا یہ فن کسی کسی کو ہی نصیب ہوتاہے ۔ ایسا ہی کشھ دیکھنے میں آیا ہے ۔لٹویا کے معروف ویڈیو ایفکٹس ماہر ایگون رومانسکی نے اپنی 21سال پرانی کار کو بیچنے کے لیے ایسا شاندار ویڈیو ٹریلر بنا دیا کہ دیکھنے والے بھی دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور ہو گئے ۔
رومانسکی نے اپنی سوزوکی ویتارا 1996کو بیچنے کے لیے انوکھا ترین طریقہ اپنا یا ۔ رومانسکی نے کار کو بیچنے کے لیے ویژول ایفکٹس کا سہارا لیا ۔ اس کا کہناہے کہ میں دیکھا مختلف ویب سائٹس پر جو بھی چیز بیچی جاتی ہے اس کی تصویر ہی ہوتی ہے ۔ جو خریدار پر اتنا اثر نہیں چھوڑتی مگر اس نے ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے اس کی ویڈیو بنانے کا سوچا ۔
ویڈیو کے دوران اس نے اپنے ہنر کا بہترین طور پر استعمال کیا ہے ۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد اسے یقین ہی نہیں تھا کہ وہ اس کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ جائے گی۔جبکہ اس کو خریدنے والوں کی تعدادبھی ہزاروں میں تھی ۔صرف دو منٹوں کے پرومو کو اب تک3.2سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔ کار کی اتنی مشہوری کے بعد رومانسکی نے اس کو بیچنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے ۔ اسکا کہناہے کہ ابھی میں سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ اسے بیچوں یا نہ بیچوں ۔