چین میں زلزلے سے 8افراد ہلاک، 11زخمی ہوگئے، یو ایس جیالوجیکل سروے

چین میں زلزلے سے 8افراد ہلاک، 11زخمی ہوگئے، یو ایس جیالوجیکل سروے

بیجنگ: چین کے مغربی علاقے ژنجیانگ میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے سے 8افراد ہلاک اور 11افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مزید نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔چینی خبر رساں ایجنسیوں اور یو ایس جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 5بج کر 58 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4تھی۔

زلزلے کا مرکز 10کلومیٹر گہرائی میں تاجکستان کے شہر مرغوب سے 126کلومیٹر جنوب مشرق میں چین اور تاجکستان کی سرحد کے قریب واقع تھا۔زلزلے سے ژنجیانگ میں کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ مقامی اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔