مصروف شاہراہ پر جہاز کے کریش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مصروف شاہراہ پر جہاز کے کریش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن : امریکہ کی ریاست واشنگٹن کی معروف سڑک پر سنگل سیٹ کے حامل جہاز کے کریش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کی معروف شاہراہ کے ایک سگنل پر امریکی شہری نے کار روکی چند لمحوں کے لیے روکی جانے والی کار کے بعد اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ آگے چند لمحوں میں کیا ہونے والاہے ۔سگنل پر صرف سیکنڈز روکنے کے بعد ہی اس کے ڈیش کیم نے وہ منظر ریکارڈ کر دیا ۔
ہو اکچھ یوں کہ امریکی شہری کی کار معروف شاہراہ پر رکی لیکن چند لمحوں بعد ایک سنگل انجن طیارہ سڑک پر نصب سگنلز سے ٹکر کر کریش کر گیا ۔خوش قسمتی کی بات ہے کہ جہاز کسی بھی گاڑی سے نہیں ٹکرایا۔اوراس کا پائلٹ بھی محفوظ رہا۔مگر کارمیں موجود شہری کے ڈیش کیم سے ناقابلِ یقین لمحہ قید کرلیا ۔

7766f01d26bab33269ea4b2cf20f3b07