پاکستان کا احتجاج، چین نے دہلی میں اپنے سفیر کے سی پیک پر الفاظ واپس لے لیے

پاکستان کا احتجاج، چین نے دہلی میں اپنے سفیر کے سی پیک پر الفاظ واپس لے لیے

نئی دہلی:دہلی میں چین کے سفیر نے اپنے بیان میں بھارتی حکام کو پیشکش کی تھی کہ اگر پاک چین اقتصادی راہدرای کا نام تبدیل کر دیا جائے تو بھارت بھی ون روڈ ون بیلٹ منصوبے میں شامل ہو جائے۔مگر پاکستان حکام نے چین کی حکومت سے چینی سفیر کے بیان پر احتجاج کیا تھا چین نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے دہلی میں اپنے سفیر کے بیان کے متعلقہ حصوں کو ختم کر دیا۔
گذشتہ کچھ ہفتوں سے دہلی میں چین کے سفیر اور انکے ڈپٹی بھارتی حکام کو ون روڈ ون بیلٹ میں شمولیت پر آمادہ کر رہے تھے۔چین کو ون روڈون بیلٹ منصونے کے تحت منعقد ہونے وال اجلاس سے توقعات وابستہ ہیں جو کہ 14مئی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے لیکن اس اجلاس میں بھارت شامل نہیں ہو رہا ہے۔
بھارت پہلے ہی اس اجلا س میں اپنا کوئی نمائندہ بھیجنے سے انکار کر چکا ہے اس کی وجہ بھارت کو چین کے اس منصوبے پرشدید تحفظات ہیں۔
یاد رہے بھارت میں چینی سفیر نے دو پواینٹس پر گفتگو کی جس میں کہا گیا پہلی چین اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ کشمیر ایشو پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی گفتگو سے حل کیا جانا چاہیے اور اسکی بنیادیں شملہ معاہدے میں طے کی جا چکیںہیں۔ چینی سفیر نے مزید کہا اگر بھارت اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتا ہے تو پاک چین اقتصادی راہداری کا نام بھی تبدیل کی جاسکتا ہے ۔