کردار کی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی ورسٹائل فنکارمانا جاتا ہے ،سارہ لورین

لاہور: معروف اداکارہ و ماڈل  سارہ لورین نے کہا کہ میرےاوپر تنقید کرنے والوں کو اس بات کا خیال کرنا چاہیے کہ میں ایک  پروفیشنل اداکارہ ہوں اور ڈیمانڈ کے مطابق کردار ادا کرتی ہوں۔سٹار وہی ہوتا ہے جو ایمانداری کیساتھ کردار ادا کریں۔ میں نے خود کو اس قابل بنایا اور کسی اسٹار کے پیچھے نہیں بھگتی۔ لالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں میں  ہی اسی سوچ کی بنا پر کامیابی کی بلندیوں چھوا۔

سارہ لورین نے مزید کہا کہ میں نے پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے بہت جوہر دکھائے۔اور بالی ووڈ میں بھی اسی کام کو ترجیح دی جس کے بارے میں مجھے لگتا ہے میں اسے اچھے سے ادا کر سکتی ہوں۔

اداکارہ نے 2010 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور پوجھا بھٹ کی ایک رومانوی فلم میں مزکزی کردار ادا کیا۔اور پھر 2013  میں فلم''ماڈر3'' سے شہرت کی بلندیوں چھوا۔ خیال رہے اداکارہ کا اصل نام "مونالیزہ" ہے کو پاکستان میں 1986\87 میں پیدا ہوئیں۔اداکارہ کی عمر 30\31 سال ہے۔